بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ 83 سالہ اداکار زرین خان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے تھے، جہاں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئے۔
موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں، فوٹوگرافرز اور دیگر شرکاء نے فوراً ان کی مدد کی۔ خوش قسمتی سے جیتندر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، وہ خود اٹھ کھڑے ہوئے اور ہنستے ہوئے فوٹوگرافرز سے بات چیت بھی کی۔
“Oh No! Jeetendra ji Falls Down 😳 pic.twitter.com/oR6lD5YyGa
— Vikas Yadav (@DesignerVikasY) November 11, 2025
اداکار کے صاحبزادے تشار کپور نے میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو اطمینان دلایا کہ جیتندر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا ’وہ بالکل خیریت سے ہیں، ان کے مطابق یہ صرف ایک معمولی سا پھسلنا تھا، کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ جیتندر بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ’ہمت والا‘، ’کارواں‘، ’تحفہ‘ سمیت دو سو سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کئی کامیاب ری میکس تھیں۔
وہ آخری فلمی ’ہو جاتا ہے پیار‘ جو (2005) میں ریلیز ہوئی میں نظر آئے جبکہ انہوں نے ویب سیریز “’بارش (سیزن 2)‘ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کیا، جس میں انہوں نے جیتوجی گاندھی کا کردار نبھایا۔














