آرامکو کی جانب سے پاکستان میں 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر آرامکو کے باضابطہ فیول اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آرامکو نے پاکستانی صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

’لاہور کے لبرٹی میں قائم ہمارے پہلے فیول اسٹیشن سے لے کر 50ویں اسٹیشن تک، جو اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر واقع ہے، یہ سفر آپ کے اعتماد سے ممکن ہوا، یہ سنگِ میل ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا

یہ پیشرفت پاکستان میں کمپنی کے ریٹیل سیکٹر میں باضابطہ مستحکم قیام کی علامت ہے۔

آرامکو نے گزشتہ برس کے اختتام تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل پٹرول اسٹیشن لاہور کے لبرٹی چوک پر قائم کیا تھا۔

مذکورہ اقدام گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ  میں 40 فیصد حصص کے حصول کے بعد ممکن ہوا ہے، جو مئی 2024 میں مکمل ہوا۔

یہ سرمایہ کاری آرامکو کی جانب سے پاکستان میں پہلا ڈاؤن اسٹریم ریٹیل انویسٹمنٹ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی موجودگی بڑھتے ہوئے مارکیٹ پوٹینشل اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے

اس سے قبل آرامکو نے چلی کی معروف فیول اور لبریکنٹس ریٹیلر کمپنی ایس میکس ڈسٹریبیوشن اسپا میں بھی 100 فیصد ایکویٹی اسٹیک حاصل کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دونوں سرمایہ کاریاں آرامکو کی عالمی سطح پر ڈاؤن اسٹریم بزنس کے پھیلاؤ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

آرامکو کے ترجمان کے مطابق کمپنی پاکستان میں طویل مدتی شراکت داری کے عزم کے ساتھ ریفائننگ، اسٹوریج، اور فیول ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو وسعت دینے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ