بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز
روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی کوئی خبر موجود نہیں۔ یہ ادارے دیگر آپریشنز کی خبریں دیتے رہتے ہیں، لیکن پاکستان یا آئی ایس آئی کا کوئی ذکر موجود نہیں۔
تمام بھارتی رپورٹس صرف نامعلوم ’ذرائع‘ پر مبنی ہیں۔ کوئی سرکاری روسی بیان یا عدالت کی دستاویز پیش نہیں کی گئی۔ دعویٰ غیر تصدیق شدہ پروپیگنڈا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی خلائی مشن کا پول کھل گیا، ’فیک نیوز واچ ڈاگ‘ کی چشم کشا رپورٹ منظرِ عام پر
ایسی خبریں اس وقت تک غیر مصدقہ سمجھی جاتی ہیں۔ جب تک روسی یا بین الاقوامی سرکاری ذرائع اس کی تصدیق نہ کردیں۔ ایسی بے بنیاد خبروں پر یقن کرنے اور پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔














