لندن کے سی لائف ایکویریم میں پینگوئنز کی طویل قید، برطانوی ارکان پارلیمان کا رہائی کا مطالبہ

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 75 ارکان پارلیمان نے لندن کے سی لائف ایکویریم میں زیرزمین رکھے گئے 15 جنٹو پینگوئنز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پینگوئنز برسوں سے ایسے تہہ خانے میں قید ہیں جہاں نہ سورج کی روشنی پہنچتی ہے اور نہ تازہ ہوا۔ مہم چلانے والے ارکان نے اسے غیر برطانوی طرز عمل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز بھی ٹرمپ ٹیرف متاثرین میں شامل

ارکان پارلیمان نے ایک مشترکہ خط میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پینگوئنز کی فلاح و بہبود کے حالات کا فوری جائزہ لیا جائے اور انہیں ایسی جگہ منتقل کیا جائے جو ان کی فطری، ماحولیاتی اور جسمانی ضروریات کے مطابق ہو۔

ایکویریم کے مالکان مرلن انٹرٹینمنٹ نے مئی 2011 میں پہلی بار 10 جنٹو پینگوئنز کو ایڈنبرا چڑیا گھر سے منگوایا تھا، جو اب 15 ہو چکے ہیں۔

لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ پینگوئنز کو ایسے تہہ خانے میں رکھنا جہاں نہ دن کی روشنی ہو اور نہ ہوا، برطانوی اقدار کے منافی ہے۔ ان کے مطابق کسی جانور کو اس طرح قید رکھنا اور اس کی فلاح کو پیسوں کے عوض نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی کا سبب کیا ہے؟

مہم چلانے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پینگوئنز گزشتہ 14 سال سے اسی زیرزمین جگہ میں ہیں جہاں ان کے تالاب کی گہرائی صرف 6 سے 7 فٹ بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ان جنٹو پینگوئنز کو لندن کے سی لائف ایکویریم میں نمائش اور سیاحتی مقاصد کے لیے رکھا گیا ہے۔

ایکویریم انتظامیہ کے مطابق ان پینگوئنز کو تعلیمی اور تفریحی تجربے کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ عوام سمندری حیات کے بارے میں زیادہ جان سکیں۔ تاہم، جانوروں کے حقوق کے کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کا مؤقف ہے کہ ان پینگوئنز کو غیر فطری اور غیر صحت مند ماحول میں رکھا گیا ہے، کیونکہ وہ تہہ خانے میں روشنی اور تازہ ہوا سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹکا میں پرندوں سے ملنے والے برڈ فلو وائرس کا جینیاتی کوڈ تیار

مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ پینگوئنز کو ایسے مرکز یا قدرتی ماحول میں منتقل کیا جانا چاہیے جہاں وہ قدرتی درجہ حرارت، روشنی اور جگہ کے ساتھ رہ سکیں، بجائے اس کے کہ انہیں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے قید رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ