ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کی اسلام آباد اور وانا میں دہشتگردی کی مذمت

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر خودکش حملے اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن، قانون اور انسانی جانوں کے خلاف سنگین جرم ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔

پاکستان تحریکِ انصاف اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ کے بروقت ردِعمل کو سراہتی ہے جنہوں نے وانا کیڈٹ کالج میں طلبہ کو محفوظ رکھا اور بڑی تباہی کو ٹال دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن خواہ اندرونی ہوں یا بیرونی ملک کو دوبارہ غیر یقینی اور خوف میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف ملکی سلامتی، عوام کے تحفظ اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ ریسکیو، محصور دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے لیے آپریشن جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ریاست ایک جامع اور مؤثر انسداد دہشت گردی پلان اور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ اس ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو۔ اللہ وطنِ عزیز کو امن و امان، اتحاد اور استحکام عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے