بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی اور بین الاقوامی تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ اقدام خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات: چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

اتھارٹی کے رکن برائے آپریشنز اینڈ پلاننگ، ایئر کموڈور ابو سعید محبوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہمیں کسی مخصوص خطرے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہم نے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

سخت سیکیورٹی اقدامات

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رکن برائے سیکیورٹی، ایئر کموڈور محمد آصف اقبال کی جانب سے جاری ایک باضابطہ ہدایت نامے میں تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز کو بنگلہ دیش کی سیکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں، حساس مقامات اور ممنوعہ زونز پر سخت نگرانی، ٹرمینلز کے اردگرد مسلسل گشت اور 24 گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی ہدایت شامل ہے۔

ہدایت کے مطابق ایئرپورٹ کے احاطے میں صرف مجاز عملہ، منظور شدہ مسافر اور متعلقہ اہلکار ہی داخل ہو سکیں گے جبکہ عام عوام کی آمدورفت پر مزید پابندیاں عائد ہوں گی۔

جامع چیکنگ اور روزانہ معائنہ

تمام مسافروں، ان کے سامان، گاڑیوں اور کارگو کی تفصیلی سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، جب کہ ٹرمینل اور آپریشنل علاقوں میں اچانک اسپیشل چیکس بھی ہوں گے۔

اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکینرز، دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی سسٹمز کا روزانہ معائنہ کریں تاکہ وہ درست طریقے سے کام کر رہے ہوں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے، کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری رپورٹ دینے اور مسلسل بریفنگ کے تحت کام کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

اضافی حفاظتی اقدامات

ہدایت نامے میں گیس اور برقی لائنوں کے روزانہ خطرے کے جائزے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کے اردگرد 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت بھی شامل ہے۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز سے تین ورکنگ دنوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے نئی بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے تحت فضائی سیکیورٹی کے عالمی معیارات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاکہ ملکی و غیر ملکی مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ