وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ہے کہ نواز شریف آج 27ویں ترمیم کو ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی آئیں گے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی رسمی مذمت کی تاکہ کل کو کہہ سکیں کہ ہم نے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کے ثالثوں کو بھی توقع ہوگی کہ جو بھی ہوا ہم اس کا جواب دیں گے، وانا کیڈٹ کالج میں آرمی پبلک اسکول پشاور سے بڑا سانحہ ہونے والا تھا، سینکڑوں بچے کالج میں تھے جنہیں بچا لیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ نواز شریف قومی اسمبلی میں 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔














