سعودی وزیرِ دفاع کی وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی، جن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

’اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔‘

یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے واشنگٹن کے سرکاری دورے سے قبل ہوئی ہے، جو 18 نومبر کو متوقع ہے۔

توقع ہے کہ ولی عہد اپنے اس دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری

صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے اور دوسرے دورِ صدارت میں سعودی عرب کو اپنی پہلی غیر ملکی منزل بنایا تھا۔

واشنگٹن اور ریاض کے درمیان دو طرفہ تعلقات حالیہ مہینوں میں نمایاں طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔

توقع ہے کہ آئندہ ہفتے ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کے دوران دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں، خصوصاً سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی سے متعلق متعدد معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ