پارلیمانی سفارتکاری عالمی امن اور استحکام کی ضامن ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج کے دور میں پارلیمانی سفارت کاری عالمی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اسحاق ڈاراسلام آباد میں منعقدہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت تیزی سے تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور ایسے حالات میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ان کے مطابق، اس اسپیکرز کانفرنس سے پارلیمانی رابطوں کو فروغ ملے گا، جو مختلف ممالک کے درمیان تبادلۂ خیال، تعاون اور تجربات کے اشتراک کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

’پارلیمانی رابطوں کے ذریعے نظم و نسق، قانون سازی اور طرزِ حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ ممکن ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کے ذخائر اور قیمتوں پر اجلاس

وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ قوموں کے درمیان رابطہ اور مکالمہ ہی امن، سلامتی اور ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دنیا کو امن و استحکام کی اشد ضرورت ہے، جب کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

ان کے مطابق، کانفرنس کا موضوع ’امن، سلامتی اور ترقی‘ وقت کی اہم ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور علاقائی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ