عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 434,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 372,738 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,688 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4124 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 435,762 روپے تک جا پہنچی تھی جبکہ 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے کے بعد 373,474 روپے کا ہو گیاتھا۔














