افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی تھیں جن میں راشد خان ایک خاتون کے ہمراہ روایتی افغانی لباس میں بیٹھے دکھائی دے رہے تھے۔ ان مناظر نے شائقین کے درمیان یہ قیاس آرائیاں جنم دی تھیں کہ کرکٹر نے ایک مرتبہ پھر شادی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا

اب راشد خان نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں تصدیق کی ہے کہ تصویر میں موجود خاتون درحقیقت ان کی اہلیہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

راشد خان نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی 2 اگست 2025 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میری زندگی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔ میں نے نکاح کیا اور ایک ایسی خاتون سے شادی کی جو محبت، سکون اور شراکت کی وہ تمام خوبیاں رکھتی ہیں جن کی میں ہمیشہ خواہش رکھتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک چیریٹی ایونٹ پر ساتھ لے گیا تھا اور یہ افسوسناک ہے کہ اس سادہ بات پر لوگ اندازے لگا رہے ہیں۔ وہ میری بیوی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، کچھ بھی چھپانے کے لیے نہیں۔ جن سب نے محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ دکھائی، ان سب کا شکریہ

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان نے عنایا خان سے رابطہ کرکے کیا مطالبہ کیا؟ اداکارہ کا انکشاف

راشد نے اپنی دوسری اہلیہ کی شناخت عوام سے پوشیدہ رکھی ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغانستان کے ٹی20 کپتان نے اپنے ہی قریبی رشتہ دار میں شادی کی ہے۔ ان کی شادی روایتی پشتون رسم و رواج کے مطابق انجام پائی۔

یاد رہے کہ راشد خان نے اکتوبر 2024 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روایتی پشتون رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی، جس میں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی سمیت متعدد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کی اس تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ