روس نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ نیو اسٹارٹ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کی تجدید میں روس کی پیشکش کے برابر قدم اٹھائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر امریکا بھی ایسا کرے تو روس ایک اور سال کے لیے معاہدے کی حدود کی پابندی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟
نیو اسٹارٹ معاہدہ فروری 2026 میں ختم ہونے والا ہے اور 2023 میں روس نے شرکت معطل کر دی تھی، تاہم صدر ولادی میر پوتن نے ستمبر میں اعلان کیا کہ روس 1,550 تعین شدہ جوہری وار ہیڈز اور 800 ڈیلیوری سسٹمز کی حدیں ایک سال کے لیے برقرار رکھے گا۔

لاوروف نے کہا کہ یہ روس کی جانب سے خیر سگالی کا اشارہ ہے اور امریکا کو صرف اعلان کرنا ہوگا کہ وہ معاہدے کی تعداد میں اضافہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اور جوہری طاقت جوہری تجربے کرے تو روس بھی تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روس: آئی ایس آئی کے جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار
روس امریکی دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ زیر زمین مشتبہ سرگرمیوں کے الزامات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاوروف نے عالمی طاقتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سلامتی اور جوہری جنگ کے خطرات سے بچنے کی اپیل کی۔













