وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کلائمٹ چینج واریئر اورکلائمٹ لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے کلائمٹ چینج واریئر بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے منصوبے عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح

بدھ کے روز ورلڈ بینک کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ورلڈ بینک کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ورلڈ بینک پنجاب حکومت سے تعاون کے لیے تیار

ویلیری ہیکی نے گفتگو کے دوران کہا کہ ورلڈ بینک پنجاب حکومت کے ساتھ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات اور جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر مریم نواز شریف ماحولیاتی شعبے میں عزم، ہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں۔

’ماحول کی بہتری خیرات نہیں بلکہ انصاف ہے‘

ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے نکات کو بھی سراہا اور ان کے 3 جملے دہراتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں بلکہ بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے، اور ماحول کی بہتری خیرات نہیں بلکہ انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکو ٹورازم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کیے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔

’پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابلِ تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں‘

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کو خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابلِ تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں۔

ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اور ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ