وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کا اعلامیہ

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد ریاست کی پالیسی تھی اور اس کا الزام مدارس پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی، خواہ مذہبی، سیاسی یا لسانی بنیاد پر ہو، قابل مذمت ہے، مگر اس کے اصل اسباب پر غور کرنا ضروری ہے، مدارس کو بلاوجہ ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، مدرسوں کو کن باتوں کا پابند بنایا گیا ہے؟ تفصیلات جاری

وفاق المدارس کے قائدین نے یاد دہانی کرائی کہ خواجہ آصف نے کچھ عرصہ قبل مدارس کے طلبا کو وطن عزیز کی سیکنڈ دفاعی لائن قرار دیا تھا، اور آج وہ سارا ملبہ مدارس پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کے اس غیر ذمہ دارانہ اور سراسر غلط بیان کا نوٹس لیا جائے اور آئندہ کے لیے تمام حکومتی ذمہ داران کو مدارس کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ