وزارت تعلیم نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 89 ہزار 127 بچے اسکول سے باہر ہیں۔ ان میں 47 ہزار 849 لڑکے، 41 ہزار 275 لڑکیاں اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟
وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد قریباً 85 ہزار ہے اور ہر سال اس میں قریباً 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں
وزارت تعلیم نے سینیٹ کو یہ بھی آگاہ کیا کہ بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم تک رسائی میں اضافہ اور اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کی جا سکے۔














