اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ کے نام سے ایک سروے کرانے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں، کیوں کہ یہاں سفارتکار بھی رہائش پذیر ہیں، اس کے علاوہ آئے روز کانفرنسز ہورہی ہوتی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائےگا، جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں مزید 5 اسٹار ہوٹلز بنائے جارہے ہیں، جبکہ شہریوں کے لیے کلبز اور ٹیموں کے لیے اسٹیڈیمز بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگلے 2 سال میں اسلام آباد کا انفراسٹرکچر تبدیل دکھائی دے گا، اگلے 6 ماہ میں اسلام آباد میں کوئی بھی ناکا آپ کو نظر نہیں آئے گا۔

اب ہر گھر کی لوکیشن اور افراد کی تفصیل گوگل میپ پر موجود ہوگی، ڈپٹی کمشنر

پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے ہر گھر کی لوکیشن اور افراد کی تفصیل اب گوگل میپ پر موجود ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

کم سے کم وقت میں شہریوں کا مستند ڈیٹا جمع کیا جائےگا، آئی جی

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ’سیکیور نیبر ہڈ‘ کے نام سے پروگرام لانچ کیا جارہا ہے، یہ تمام اقدامات سیف سٹی منصوبے کے تحت اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، آئی جی

انہوں نے کہاکہ کم سے کم وقت میں شہریوں کا مستند ڈیٹا جمع کیا جائےگا، اس دوران پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہوں گی۔ گھروں میں آنے والے مہمانوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے