فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ آج شام 8 بجے ایک ہلاک شدہ یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
بیان کے مطابق یہ لاش آج خان یونس کے شمالی علاقے سے ملی ہے۔ تاہم یرغمالی کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اس وقت بھی غزہ میں 4 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ میں لڑائی اور اسرائیلی بمباری کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے، اور فریقین کے درمیان ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے غیر اعلانیہ رابطے جاری ہیں۔












