پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندر پار پاکستانیوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل جل کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔ جب پاکستان کی بات ہو گی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔

یوم سیاہ 9  مئی کو ہوئے پُر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے بدترین واقعات کے بعد افواج پاکستان سے یکجہتی اور محبت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے یورپ سمیت مختلف ممالک میں ریلیاں نکالیں۔ شرکاء نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل جل کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔

 سمندر پار پاکستانیوں نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں شہدائے پاکستان اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کی ہے۔

جنوبی افریقہ، لندن، ترکی اور جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان آرمی کے حق میں نکالی گئی ریلیوں کے شرکا کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی بات ہو گی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp