ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمینِ حج 2026 کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل، 15 نومبر مقرر ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج نے زائرین کے لیے خصوصی آگاہی گائیڈز جاری کر دیں
وزارت کے مطابق نامزد بینک ہفتہ 15 نومبر کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی ادائیگی بروقت مکمل کر سکیں۔
مزید پڑھیں: حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل
ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ ہو سکتی ہے، اس لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی حاصل کریں۔














