پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
معروف اخبار’ گلف نیوز‘ نے فلکیاتی ماہرین کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ امارات میں عید الفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ جمعہ، 20 مارچ ہوگی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جاری کی ہے۔
رمضان کا آغاز کب؟
ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان 1447 ہجری کا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ تاہم اس شام چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا آغاز جمعرات، 19 فروری 2026 سے متوقع ہے جبکہ رمضان المبارک 30 دن کا مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حتمی تاریخ کا اعلان کب؟
اگر فلکیاتی پیش گوئیاں درست رہیں تو یکم شوال اور عید الفطر جمعہ، 20 مارچ 2026 کو ہوگی۔
اس تناظر میں پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
تاہم اصل تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔














