پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کے احکامات جاری کردیے گئے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں منقولہ غیر منقولہ جائیدادوں کی چھان بین شروع کرو اور رپورٹ جمع کراؤ۔۔ پنجاب حکومت نےصوبے کے تمام اضلاع میں موجود ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کر دئیے ۔۔ pic.twitter.com/fdpVt0lJzF
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) November 15, 2025
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجود جائیدادوں کی مکمل چھان بین کی جائے۔
مراسلے کے مطابق علیمہ خان کے نام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ تمام جائیدادوں کا جامع ریکارڈ تیار کیا جا سکے۔
بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق تیار شدہ ریکارڈ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کو فراہم کیا جائے گا۔














