بنگلادیش: ختم نبوتؐ پر بین الاقوامی کانفرنس، سال بھر کے لیے مہم کا اعلان

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پورے ملک میں ایک سالہ مہم چلائے گا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔

کانفرنس کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے خبردار کیاکہ اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ایک سخت تحریک کا آغاز قومی علما ومشائخ کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

ادارے نے سال بھر کی کارروائی کے لیے ملک بھر میں علما اور عوام کی دستخطی مہم چلانے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جمع کرانے، آٹھوں ڈویژنز میں ختمِ نبوت پر ڈویژنل کانفرنسز منعقد کرنے اور دسمبر میں ایک قومی علما و مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو اگلے اقدامات کیا ہوں گے۔

کانفرنس میں پاکستان، بھارت، سعودی عرب، مصر سمیت پانچ ممالک کے علما نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستانی علما مولانا الیاس، مولانا حنیف جالندھری، احمد یوسف بنوری، بھارت کے مفتی ابو القاسم نعمانی، مولانا محمود مدنی، سعودی عرب کے شیخ عبدالرؤف مکی اور مصر کے شیخ مصعب نبیل ابراہیم شامل تھے۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے معروف مذہبی رہنما بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، جن میں مولانا شاہ محب اللہ، سید محمد رضا الحق کریم، مولانا مامون الحق، مولانا محمود الحسن اور مفتی محمد عبدالمالک شامل ہیں۔ بی این پی کے رہنما اور جماعت اسلامی کے نمائندے بھی کانفرنس میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: سیرت النبیؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی وفد کی پاکستان آمد

یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش میں بین الاقوامی سطح کی ختمِ نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟