پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا۔
آج کا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ سری لنکن کپتان نے بھی اپنی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ مضبوط کم بیک کا ارادہ ظاہر کیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 211 رنز اسکور کیے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف 44.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
3️⃣-0️⃣ 𝐰𝐡𝐢𝐭𝐞𝐰𝐚𝐬𝐡 𝐚𝐜𝐡𝐢𝐞𝐯𝐞𝐝! 🇵🇰🎉
Hussain Talat belts it down the ground as Pakistan claim successive ODI series wins 💪#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XGZsVdfxD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
پاکستان کی بیٹنگ
جواب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سینچریاں اسکورکیں۔ جبکہ فخر زمان 55 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ حسین طلعت نے بھی 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
شاہین شاہ آفریدی (کپتان) فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور فیصل اکرم۔
یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا کی پلیئنگ الیون
کوشل مینڈس (کپتان/وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، کامل مشرہ، سدیرا سماراوکراما، پوان رتھنائیکے، کامندو مینڈس، جنتھ لیانگے، پرمود مادھوشن، ماہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا اور جیفری وینڈرسے۔














