پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، اور قانون سازی ججز کی خواہشات کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے آئینی تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا

ان کے مطابق ججز آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں، وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتے، اس لیے اگر وہ یہ کہیں کہ ترمیم نہیں ہونے دیں گے تو یہ درست طرز عمل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ججز کی تنخواہوں سے لے کر دیگر معاملات تک کا حتمی فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرتی ہے، جبکہ ان کے استعفے ہمیشہ سیاسی نوعیت کے رہے ہیں اور وہ اکثر جانبداری کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ عدلیہ جب چاہتی تھی ازخود نوٹس کے ذریعے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی اور جب دل چاہتا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا تھا۔

’جسے مناسب سمجھا ہٹا دیا جاتا تھا اور جسے چاہیں سامنے لے آتے تھے، حالانکہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں۔ پارلیمنٹ کی حرمت کو مجروح کرتے ہوئے اسے میونسپل کارپوریشن کے درجے تک لایا گیا۔‘

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں الیکشن مشکل لگے تو بائیکاٹ کردیا گیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے مقابلے میں 27ویں ترمیم کی منظوری کس طرح مختلف تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے حال ہی میں آئین میں ترمیم کی ہے جسے اپوزیشن کی جانب سے آئین پر حملہ قرار دیا جارہا ہے، جبکہ اب تک 3 ججز بھی احتجاجاً استعفیٰ دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘