رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوئے، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
بھارت اے ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، بھارت کی جانب سے ٹاپ اسکورر ویبھو سوریا ونشی 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نمن دھیر نے 35 رنز اسکور کیے۔
Pakistan Shaheens dominate India A! 🇵🇰🔥
A brilliant all-round performance as the Shaheens clinch an 8-wicket victory in the Asia Cup Rising Stars 2025!Maaz Sadaqat was brilliant, playing a crucial role in guiding Pakistan to a convincing win.#PTVSports #AsiaCupRisingStars2025 pic.twitter.com/DnKll4FYEG
— PTV Sports (@PTVSp0rts) November 16, 2025
پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہد عزیز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، معاذ صداقت نے صرف 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سعد مسعود نے 31 رنز دے کر 2 جبکہ عبید شاہ، احمد دانیال اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے
ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 137 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اوپنر معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 47 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
🚨 PAKISTAN BEAT INDIA IN THE RISING STARS ASIA CUP 2025. 🚨
– Terrific performance by Shaheens.🇵🇰 pic.twitter.com/0Y72R0KghV
— Sheri. (@CallMeSheri1_) November 16, 2025
محمد نعیم 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ یاسر خان نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے۔
محمد فائق نے معاذ کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی اور 14 گیندوں پر 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار
پاکستان شاہینز نے ٹی 20 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 221 رنز کا ہدف دیا، جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکتوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔














