میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میکسیکو میں ہزاروں افراد نے کرائم، کرپشن اور عدم سزا پر بڑھتی تشویش کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ یہ مظاہرے جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے جن میں مختلف عمر کے افراد، اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ سینیئر کارکن اور حال ہی میں قتل ہونے والے مچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، نیپال کا سبق جو ہمیں بھی سیکھنا چاہیے

میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش افراد نے نیشنل پیلس کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں گرادیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

پبلک سیفٹی سیکریٹری پابلو وازکیز کے مطابق احتجاج کے دوران جھڑپوں میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 40 کو اسپتال لے جانا پڑا، اس دوران 20 عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ حکام نے 40 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں احتجاج کا دائرہ بڑھ گیا، مظاہروں کو سختی سے کچلا جائیگا، صدر ٹرمپ

مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شیلڈز اور پتھروں سے نوجوان مظاہرین کو نشانہ بنایا، کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں مارچ میں شریک ڈاکٹرز اور ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ پولیس نے زوکالو پلازا میں مظاہرین کا تعاقب کرکے انہیں منتشر بھی کیا۔

یہ احتجاج  جنریشن زی میکسیکو نامی گروپ نے منظم کیا تھا جس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے اور میکسیکو کے ان نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے جو تشدد، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے تنگ آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟