وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ شرکت روس کے وزیراعظم میکائل میشوستین کی خصوصی دعوت پر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اس کے علاوہ مںگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے اعلیٰ حکام اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جن میں سی آئی ایس، یوریشین اکنامک یونین، سی ایس ٹی او اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور ایس سی او کے اندر اقتصادی، تجارتی، مالیاتی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تجاویز دیں گے۔ سی ایچ جی ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز پلیٹ فارم ہے جو تنظیم کے بجٹ اور سماجی و اقتصادی تعاون سے متعلق اہم فیصلے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایس سی او اجلاس: چینی صدر نے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دیدی

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے دوران دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟