جہاز پر اسٹار لنک فری وائی فائی کی سروس شروع، کتنا تیز انٹرنیٹ میسر ہوگا؟

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمریٹس ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے فضائی بیڑے میں سپر فاسٹ اسٹار لنک وائی فائی کی تنصیب کا آغاز نومبر 2025 سے کرے گی۔

اس سہولت کا  آغاز بوئنگ 777 طیاروں سے ہوگا، جبکہ پورا عمل وسط 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟

یہ جدید اور مفت سروس پرواز کے دوران زمینی معیار کا انٹرنیٹ فراہم کرے گی، جو ایمرٹس کی فضائی کنیکٹیویٹی میں عالمی معیار کی جدت برقرار رکھنے کی عکاسی کرتا ہے۔

23 نومبر کو پہلی کمرشل پرواز اسٹار لنک کے ساتھ

ایمریٹس کا بوئنگ 777 ای آر 300 جو اس وقت دبئی ایئر شو میں نمائش کے لیے موجود ہے، اسٹار لنک سے لیس ہونے والا پہلا طیارہ ہے۔

ایئر شو کے شرکا زمینی سطح پر ہی اس تیز رفتار انٹرنیٹ کا تجربہ کر سکیں گے۔

ایئر شو کے بعد فوراً پہلی کمرشل پرواز اسٹار لنک کے ساتھ روانہ ہوگی، جو بیڑے میں تیز رفتار تنصیب کے آغاز کی علامت ہوگی۔

بیڑے کی تنصیب اور اے 380 میں پہلا تجربہ

ایمریٹس ہر ماہ تقریباً 14 طیاروں میں اسٹار لنک کی تنصیب کرے گی۔ ایئربس اے 380 میں اسٹار لنک سسٹم کی تنصیب فروری 2026 سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: اپریل فول ڈے 2023: کیا ایمریٹس واقعی اربوں ڈالر کی کروز لائنر شروع کر رہا ہے؟

ہر بوئنگ 777 میں 2 اسٹار لنک اینٹینا جبکہ ہر اے 380 میں 3 اینٹینا نصب کیے جائیں گے، جو ہوابازی کی صنعت میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔

اس سے تمام کیبن کلاسز میں زیادہ سے زیادہ رابطے، صلاحیت اور کوریج یقینی بنے گی۔

تمام کیبنز میں مفت وائی فائی

اسٹار لنک وائی فائی تمام مسافروں کے لیے ہر کلاس میں بالکل مفت ہوگا، جسے کنیکٹ ہونا انتہائی آسان ہوگا۔

صرف ایک کلک سے لاگ ان کیا جا سکے گا، کسی ادائیگی یا اسکائی وارڈز ممبرشپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایمریٹس ایئر لائنز شام کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

مسافر اپنے موبائل فون اور سیٹ بیک اسکرینز دونوں پر اسٹریمنگ، گیمنگ، آڈیواور ویڈیو کالز، کام اور سوشل میڈیا براؤزنگ کرسکیں گے۔

لائیو ٹی وی کی سہولت پہلے موبائل ڈیوائسز کے ذریعے اور پھر دسمبر 2025 کے اختتام تک سیٹ بیک اسکرینز پر فراہم کی جائے گی۔

ایمرٹس کا بہتر سفری تجربے کا عزم

ایمریٹس ایئرلائن کے صدر سر ٹم کلارک کے مطابق، اسٹار لنک کے ساتھ شراکت داری ہمارے ’فلائے بیٹر‘ وژن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

’ہم دنیا کی تیز ترین وائی فائی سروس لا رہے ہیں تاکہ مسافر دورانِ پرواز بھی بغیر رکاوٹ کام کریں، جڑیں اور تفریح حاصل کریں۔‘

مزید پڑھیں:ایمیریٹس پر سفر کرنے والے ہوجائیں خبردار، یکم اکتوبر سے مسافروں کے لیے اہم پابندیوں کا اعلان

اسٹار لنک کی تنصیب ایمریٹس کے بڑے بیڑے کی جدید کاری پروگرام کا حصہ ہے، جس میں نیا پریمیم اکانومی کیبن، بہتر بزنس کلاس، اپ گریڈیڈ فرسٹ کلاس سوئٹس اور جدید انٹرٹینمنٹ سسٹمز شامل ہیں۔

اسٹار لنک سے کنیکٹیویٹی اور تفریح میں اضافہ

اسپیس ایکس میں اسٹار لنک بزنس آپریشنز کے نائب صدر چیڈ گبز نے کہا کہ ایمریٹس کی پروازوں میں اسٹار لنک کے ساتھ آپ زمین کی طرح اسٹریمنگ، گیمنگ اور ویڈیو کالنگ کر سکیں گے۔

’ہم فضائی سفر کو بدلنے اور اسٹار لنک کی تیز رفتار تنصیب کے ساتھ اعلیٰ معیار کی سروس یقینی بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔‘

مزید پڑھیں:

اسٹار لنک کا یہ اضافہ ایمریٹس کی پہلے سے موجود شاندار سہولیات کو مزید بہتر بنائے گا، جن میں 6,500 سے زائد انٹرٹینمنٹ چینلز، A380 لاؤنج، فرسٹ کلاس شاور اسپاء اور دیگر جدید کیبن سہولیات شامل ہیں۔

اب تک بیڑے کے 76 طیارے مکمل طور پر اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 220 طیاروں کے ری فٹ پروگرام پر کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس کے پاس، افغان شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی سارہ بیکاسٹرم کون تھیں؟

’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل

’کوئی غلط کام نہیں کیا‘، ریمپ واک پر تنقید کے بعد متھیرا ناقدین پر برہم

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل