پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (پی پی سی) کا 13واں دور پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ قیادت کر رہی تھیں جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی۔ مشاورت میں دونوں ممالک کے سینیئر حکام نے بھی حصہ لیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور پچھلی بی پی سی میں کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
دوران اجلاس دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور متنوع بنانے، توانائی، ٹرانسپورٹ رابطے، تعلیم اور عوامی تعلقات میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔














