ایشیائی رگبی چیمپیئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کو مل گئی

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو دوسری مرتبہ ایشیائی رگبی چمپئن شپ کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں، اس سال ایشیا رگبی چیمپیئن شپ 4 سے 8 جولائی تک لاہور میں منعقد ہو گی۔
پاکستان رگبی یونین (پی آر یو) کے ترجمان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایشیا رگبی ڈی آئی وی ون چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعزازپاکستان کو مل گیا ہے، جس کےتحت اب یہ غیر ملکی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 4 سے 8 جولائی تک لاہورمیں منعقد ہو گا۔

ایشیائی رگبی چیمپیئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کو مل گئی۔

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ ایشیا رگبی کونسل نے ایشیائی رگبی چیمپیئن شپ کے انعقاد کے حقوق پاکستان کو دیے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ سال بھی اس ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔
پاکستان رگبی یونین کے ترجمان کے مطابق اس ایشیائی ایونٹ میں براعظم ایشیا کی رگبی ٹیمیں شامل شریک ہوں گی جن کے ناموں کا اعلان ایشیئن باڈی کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان رگبی یونین پورے ایشیا سے ٹیموں اور شائقین کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اپنے مہمانوں کی میدان کے اندر اور باہر بہترین میزبانی کرے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp