وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، ملکی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکسان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

شہبازشریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی قومی ندامت کا باعث بننے والوں کو سزا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کرائی کہ قوم اور شہداء کے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے اس درد کا ازالہ کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے جذبے اورخدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت، تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا جبکہ ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟