صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ سعودی عرب امریکا میں اپنی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً 1 ٹریلین ڈالر تک لے جائے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر سعودی ولی عہد کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکی فضائیہ کی جانب سے سلامی دی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکا دنیا کا اہم ملک ہے، تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری تاریخ کا اہم موقع ہے اور ہم مستقبل پر کام کررہے ہیں۔

’مصنوعی ذہانت میں اربوں دفالر کی سرمایہ کاری ملاقاتوں کا محور ہوگی‘

ولی عہد نے مزید بتایا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ اور امریکی حکام کے ساتھ گفتگو کا محور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف کام کررہے ہیں اور اہم قدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم کردار ہے اور ہم اس کے لیے ان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر سے بڑھا کر ایک ٹریلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ امریکا کے ساتھ سرمایہ کری کا تعلق مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکنالوجی میں مزید پیشرفت کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا دونوں جانب یہ تعلقات انتہائی اہم ہیں، چاہے وہ سیاسی ہوں، اقتصادی ہوں، سیکیورٹی، عسکری یا دیگر شعبے ہوں۔

ولی عہد نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس مواقع بہت بڑے ہیں اور آنے والے عشروں میں یہ تعلق مزید گہرا ہو جائے گا اور یہ دونوں ممالک کے لیے ایک نیا بڑا باب کھولنے والا ہے۔

’اسرائیل سے تعلقات صرف 2 ریاستی حل کی صورت میں بنا سکتے ہیں‘

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب اسرائیل و فلسطین تنازعے کے حل کے لیے 2 ریاستی حل کا واضح راستہ موجود ہو۔

ولی عہد کے امریکا آنے پر خوشی، یہ مستقبل کے بادشاہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکا آنے پر خوشی ہے۔ ولی عہد مستقبل کے بادشاہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب امریکا میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، اور اب اسے ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان خوش آئند ہے۔

’امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا‘

اس موقعے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فروخت کرے گا جس طرح یہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں ممالک کو اعلیٰ معیار کے ایف-35 طیارے ملنے چاہیں۔

https://twitter.com/FoxNews/status/1990839834789691901?t=1ZGMRXaSFXtk07mIHtZEsQ&s=19

صدر ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کا مؤقف ہمیشہ ہر مسئلے پر ایک ہی رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میری حکومت میں امریکا بلندیوں پر جا رہا ہے، جبکہ صدر بائیڈن کے 4 سالہ دور میں بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کردیا، پہلے کوئی ایسا نہ کر سکا حالانکہ 22 سال سے حملے کی تیاری جاری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے