ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔

یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں: آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپکی طرف آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب

اجلاس کی صدارت جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور الاسلام نے انتظامی نگرانی کی۔ خیرمقدم کے کلمات سینیئر نائب صدر مولانا عبدالرّب یوسفی نے پیش کیے۔

خطاب میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت علما نیپال کے نائب صدر مولانا شفیق الرحمان قاسمی بھی شریک ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، لیکن دنیا بھر میں امریکا فساد پھیلا رہا ہے۔ مسلمانوں کے اندر اختلافات دشمنوں کے حملوں کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام پاکستان ہمیشہ فرقہ اور مسلک سے بالاتر ہو کر مسلم و غیر مسلم سب کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم رہی ہے۔

اس موقع پر بی این پی، اے بی پارٹی، اسلامی تحریک بنگلہ دیش، این سی پی، لیبر پارٹی، جاگپار، عوامی پارٹی، خلافت تحریک، بنگلہ دیش خلافت مجلس اور نظام اسلام پارٹی کے نمایاں سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر پھر تنقید

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خیرسگالی کے جذبات دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔ امت مسلمہ کی روحانی دنیا تقسیم نہیں ہو سکتی اور دنیا کی کوئی طاقت ان تعلقات کو توڑ نہیں سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے