جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا کے نواحی علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے 170 سے زائد عمارتیں تباہ کر دیں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ آگ منگل کی شام شروع ہوئی اور قریباً 48,900 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو فٹبال کے 7 میدانوں کے برابر ہے۔ 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔
ہوائی تصاویر میں گھروں کے ملبے اور پہاڑی علاقے سے اٹھتی ہوئی گھنی دھوئیں کی لکیر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ آگ قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر دور غیر آباد جزیرے تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہوائیں تھیں۔
مزید پڑھیں: پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا
مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص ہلاک اور ایک 50 سالہ خاتون معمولی جھلسنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل ہوئی۔ آگ کے سبب قریباً 300 گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Large-scale fire broke out in Saganoseki, Oita City, Japan 🇯🇵
Where more than 20 buildings, including houses, are burning.pic.twitter.com/lXxqU8ikQv
— Disaster News (@Top_Disaster) November 18, 2025
جاپان کی وزیر اعظم نے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی مکمل مدد کا وعدہ کیا اور حکم دیا کہ مقامی حکام کے تعاون سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ دہلی کا ردعمل آگیا
آگ جاپان میں 1976 کے ساکاتا شہر میں لگنے والی بڑی شہری آگ کے بعد سب سے زیادہ تباہ کن واقعہ ہے، جبکہ 2016 میں ایک اور آگ میں 147 عمارتیں جلیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔














