اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں جاری ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں کو ممکنہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے دوران رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کی اہم سڑکیں عارضی طور پر بند

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی جبکہ ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے بھی فراہم کی جائیں گی۔

اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp