پاکستان جلد پہلی قومی ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرائے گا، ہارون اختر خان

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت جلد نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرا رہی ہے، جو پہلی مرتبہ خواتین انٹرپرینیورز کے لیے ایک جامع قومی پالیسی ہوگی۔

یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری ہارون اختر خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 200 ملین ڈالر مالیت کی گوشت برآمدات کے ہدف کے لیے جامع پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خواتین کو معاشی ترقی کا محور قرار دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں نظام ایسے بدلے جائیں گے کہ خواتین کو صرف جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ انہیں حقیقی قیادت کے مواقع میسر آئیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے مواقع کے انتظار کے بجائے خود مواقع تخلیق کیے اور اپنی جدت، ہمت اور مسلسل محنت سے معیشت کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وومن انٹرپرینیورشپ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے مشکلات کو رکاوٹ نہیں بلکہ محرک بنایا اور آج وہ صرف معیشت کا حصہ نہیں بلکہ اسے آگے بڑھانے والی سب سے مضبوط قوت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی نئی صنعتی پالیسی حتمی مراحل میں ہے، ہارون اختر خان

انہوں نے کہا کہ آج کی خاتون مدد نہیں بلکہ منصفانہ موقع مانگ رہی ہے، اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ یہ مواقع فراہم کرے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ گھروں سے عالمی مارکیٹ تک پاکستانی خواتین بطور بزنس لیڈر ابھر رہی ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں سہولت سے آگے بڑھ کر قیادت کا کردار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے تو خواتین کی معاشی قیادت ناگزیر ہے، کیونکہ قومی ترقی تبھی ممکن ہے جب خواتین برابر اور بااختیار انداز میں آگے بڑھیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد وہ ملک بنے گا جہاں ہر خاتون اپنے کاروباری آئیڈیاز کو حقیقت میں بدلنے کا موقع حاصل کر سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا