پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار
بدھ کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران 6,220 افغان شہریوں کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟
انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں سے معلومات حاصل کی ہیں اور جو شہری غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دیں گے انہیں نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور شہری تعاون اس سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔














