خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 ہری پور میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسکولوں کو 3 روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن

دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں حکومتی اعلان کے مطابق سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند ہوں گے، جہاں طلبہ کو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

چمن میں جماعت اول سے ساتویں تک سالانہ امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں، جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں، اور اسکول 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔

اسموگ کے باعث پنجاب میں اسکول جلد بند کرنے کی افواہیں

ادھر پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کو قبل از وقت بند کرنے کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، تاہم صوبائی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟