پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم کی دسویں برسی کے موقع پر ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی برسی آج ہالا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جس میں سندھ بھر سے سروری جماعت کے کارکنان اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
برسی کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹیاری میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہری برسی کی تقریبات میں بہ آسانی شرکت کر سکیں۔














