بلوچستان میں ریلوے سروس سیکورٹی خدشات کے باعث جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:5 برس میں ریلوے کے 537 حادثات، غیرمحفوظ پھاٹک بڑی وجہ قرار
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ہی میں روکا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عارضی طور پر ٹرین آپریشن محدود کیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کی 13,972 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ، مزید 14,042 لیز پر دیدی
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوگی اور اس کی سروس متاثر نہیں ہوگی۔
ریلوے حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر مکمل ٹرین آپریشن بحال کردیا جائے گا۔














