آکسفورڈ اے کیو اے، پاکستان بھر میں اساتذہ کی تربیت اور تدریس کے ذریعے تنقیدی سوچ کا فروغ

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان کے بڑے تعلیمی مراکز لاہور اور اسلام آباد میں اپنے مؤثر مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (سی پی ڈی) تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا، جن کا مقصد اساتذہ کو عالمی معیار کی تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

آکسفورڈ اے کیو اے میں ٹیچنگ اینڈ لرننگ سپورٹ کے سربراہ Jamie Kirkaldy کی قیادت میں منعقدہ سیشنوں میں اساتذہ کو کلاس روم میں تنقیدی سوچ کو عملی طور پر شامل کرنے کی حکمت عملیوں سے روشناس کرایا گیا۔

تدریس میں جدید تقاضے اور سی پی ڈی کا کردار

تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے میں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی وہ پل ہے جو روایتی تدریسی طریقوں اور 21ویں صدی کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے درمیان رابطہ قائم کرتی ہے۔ یہ اساتذہ کو اپنے تدریسی عمل پر غور و فکر کرنے، نئی حکمت عملیوں سے واقف ہونے اور شواہد پر مبنی طریقے اپنانے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو براہِ راست طلبہ کے نتائج پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔

آکسفورڈ اے کیو اے کے سربراہ ٹیچنگ اینڈ لرننگ سپورٹ نے کہا کہ تنقیدی سوچ آکسفورڈ اے کیو اے کے اسناد کا بنیادی جز ہے۔

ہمارا سی پی ڈی پروگرام اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ اساتذہ ان مہارتوں کو روزمرہ کی تدریس میں مؤثر طریقے سے شامل کریں، تاکہ طلبہ سیکھیں، سوالات کریں، تجزیہ کریں اور خود مختارانہ طور پر سوچ سکیں۔

Jamie Kirkaldy نے مزید کہا کہ سی پی ڈی، خصوصاً وہ سی پی ڈی جو اعلیٰ سطح کی تنقیدی سوچ کو فروغ دے، نظامِ تعلیم میں تبدیلی کا مؤثر ذریعہ ہے۔

سی پی ڈی میں حصہ لینے والے اساتذہ تنقیدی انداز میں سوچتے ہیں اور ایسے تعلیمی تجربات تخلیق کرتے ہیں جو طلبہ کو سطحی فہم سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور کلاس روم میں تجزیاتی مباحثے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ تمام عناصر امتحانات اور اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

تنقیدی سوچ: عالمی کامیابی کی بنیاد

آکسفورڈ اے کیو اے کی ڈائریکٹر سلمیٰ عادل نے کہا کہ تنقیدی سوچ کو روزمرہ کی تدریس میں شامل کرنا صرف ضروری نہیں بلکہ عالمی دنیا میں طلبہ کو کامیابی کے لیے تیار کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ زندگی بھر سیکھنے اور کامیابی کی بنیادی شرط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا