ڈھاکہ کینٹ میں مسلح افواج کے دن کی تقریب کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے درمیان مختصر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟
ملاقات کے دوران چیف ایڈوائزر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت سے متعلق سوال کیا اور ان کی فوری صحت یابی کی دعا کی۔
خالدہ ضیا نے خیریت دریافت کرنے پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا اور جواباً ان کی اہلیہ افروزی یونس کی صحت کے بارے میں پوچھا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام
خالدہ ضیا کی چھوٹی بہو سیدہ شرمیلا رحمان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔














