بھارتی فضائیہ نے اپنی ناقص کارکردگی اور جہازوں کی دگرگوں حالت کے باعث متحدہ عرب امارات میں سنہ 1989 سے کامیابی سے منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو پر ایک بد نما داغ لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
دبئی ایئرشو کے آخری دن سہ پہر کے ڈیمو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ ’تیجاس‘ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث ایئرشو کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو کو Tarsus Aerospace کی جانب سے منظم کیا جاتا ہے اور شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران کے سرپرستی میں ہوتا ہے جس میں دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی، دبئی ایئرپورٹس، دبئی ورلڈ سینٹرل اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج بھی شامل ہیں۔
دبئی ایئر شو دنیا کے سب سے بڑے فضائی میلوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ صرف کاروباری پیشہ وران اور صنعت کے ارکان کے لیے کھلا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
لیکن اس عالیشان شو کو بھارتی فضائیہ نے داغدار کر دیا کیوں کہ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی طیارہ اپنے کمالات دکھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا ہو۔
دبئی ایئر شو کے اہم مراحل
ایئر شو کا آغاز 1986 میں چھوٹے پیمانے پر ایئر بس کے نام سے ہوا۔ پہلا دبئی ایئر شو 1989 میں دبئی ایئرپورٹ پر ہوا جس میں 200 نمائش کنندگان اور 25 طیارے شریک ہوئے۔ سنہ 1991 میں ایونٹ کو جنوری سے نومبر منتقل کیا گیا اور اس میں فوجی طیاروں پر زیادہ توجہ دی گئی۔
سنہ 2001 میں شوز امریکا میں ہونے والے ’نائین الیون‘ حادثے کے چند ہفتوں بعد ہوا اور اس نے 15.6 ارب ڈالر کے ریکارڈ آرڈرز حاصل کیے۔
سال 2005 میں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے A380 نے پہلی بار مشرق وسطی میں پرواز کی۔
سنہ 2013 میں ایونٹ میں 60 ممالک کے 1,046 نمائش کنندگان شریک ہوئے اور آرڈرز کی کل مالیت 206.1 ارب ڈالر رہی۔
مزید پڑھیں: 2 سال میں 2 کریش، تیجاس طیارے کی پروڈکشن ناقص کیوں؟
جبکہ 2017، 2019 اور 2021 کے ایئر شوز میں دنیا کی بڑی ایئرلائنز اور طیارہ ساز کمپنیوں نے بڑے آرڈرز دیے۔
دبئی ایئر شو 2025
2025 کے دبئی ایئر شو میں 1,500 سے زائد نمائش کنندگان، 200 سے زیادہ طیارے (فلائنگ اور اسٹاٹک ڈسپلے) شامل ہو رہے ہیں، 12 کانفرنس ٹریکس ہوں گے اور 450 سے زیادہ عالمی رہنما اپنی بصیرت اور خیالات کا اشتراک کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی کے جھوٹے دعوے چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں بے نقاب
یہ ایونٹ فضائی صنعت کے شوقین افراد اور پیشہ وران کے لیے ایک بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔














