افواجِ پاکستان کا خوف، انڈین میڈیا کا پاکستانی افسران اور خفیہ اداروں کے خلاف ناکام جھوٹا پراپیگنڈا

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افواجِ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد انڈین اور افغان میڈیا نے ایک بار پھر جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

بوگس ذرائع سے پھیلائی جانے والی ویڈیوز کے ذریعے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا کر پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا

انڈیا کے دوسرے درجے کے تجزیہ کاروں کی جانب سے افواجِ پاکستان کے سابق سربراہان اور سینئر افسران کے بارے میں بیرونِ ملک مستقل طور پر مقیم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جنہیں افغان میڈیا اکاؤنٹس بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

حالانکہ پاکستان کا کوئی آرمی چیف بیرونِ ملک مستقل طور پر مقیم نہیں رہا۔ صرف جنرل پرویز مشرف علاج کی غرض سے کچھ عرصہ دبئی میں موجود رہے اور وہاں کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

جعلی ویڈیوز میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فوجی افسران کے بچے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں، حالانکہ تمام فوجیوں کے بچے آرمی پبلک اسکولوں میں ہی تعلیم پاتے ہیں۔

ان ویڈیوز میں پاکستان کے خفیہ اداروں کے پاس مبینہ طور پر موجود سرمایے کے بارے میں بھی خوف ظاہر کیا جاتا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے تمام بڑے خفیہ اداروں کے پاس اپنے اہم مشنز کے لیے مناسب اور لازمی وسائل موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

یہ جعلی مواد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انڈین فوج اور میڈیا پاکستانی افواج کی قوتِ ایمانی اور حوصلے سے خوفزدہ ہیں، اور اسی کے توڑ کے لیے اسے شدت پسند تنظیموں کے نظریات سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟