وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکا کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور حکومت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان ’مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سربلند ہے اور پنجاب میں بہت کچھ کر چکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا
انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب کی کمی اور غربت جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے تعلیم، صحت، ماحولیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور مختلف شعبوں میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔@MaryamNSharif @pmln_org pic.twitter.com/3RRudEOI1F
— Media Talk (@mediatalk922) November 22, 2025
وزیراعلیٰ نے خاص طور پر بچوں، خواتین اور معذور افراد کے تحفظ اور سہولتوں پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 30 ہزار کلو میٹر طویل 1650 روڈز تعمیر ہو رہی ہیں، جدید اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے مریض بروقت منتقل کیے جاتے ہیں، اور اسکولوں و کالجوں کو ڈرگ فری بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ میرٹ، شفافیت اور بروقت فیصلہ سازی حکومت کے رہنما اصول ہیں، اور پنجاب 5 سال میں کرپشن فری بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور ماحولیات کے منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے، اور سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
آخر میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کے سربراہ نے شاندار میزبانی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔














