ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ توازن بگڑنے کے بعد ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گرا۔
یہ بھی پڑھیے: ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
ریسکیو کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو سگی بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔
کھائی کی غیر معمولی گہرائی کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امداد کے لیے نہ پہنچ سکی۔














