لاہور کے حلقہ این اے 129 میں انتخابی میدان سج گیا، حلقے میں کس برادری کا ووٹ بینک زیادہ ہے؟

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی پولنگ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے اہم حلقہ این اے 129 لاہور میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر بھی آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

اس اہم حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 364 ہے جن میں 2 لاکھ 89 ہزار 339 مرد اور 2 لاکھ 69 ہزار 25 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں 334 پولنگ اسٹیشنز اور 1,045 پولنگ بوتھز قائم کیے ہیں جن میں 133 مردوں، 131 خواتین اور 70 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ جاری

برادریوں کے ووٹ بینک کے لحاظ سے این اے 129 میں آرائیں، جٹ، راجپوت، کشمیری، شیخ اور سید برادریوں کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے، جن میں خاص طور پر آرائیں، کشمیری اور راجپوت برادریوں کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔

انتخابی میدان میں حکومتی اتحاد کی حمایت یافتہ امیدوار حافظ میاں نعمان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

حافظ میاں نعمان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ حلقے میں حکومتی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد ان کی طرف مائل ہو رہی ہے، جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے انتخاب سے قبل ترقیاتی کاموں کے ذریعے دھاندلی کی اور ان کی مہم کو بینرز اتارنے سمیت مختلف طریقوں سے روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش

اس حلقے میں 4 صوبائی نشستیں بھی شامل ہیں، جس کی وجہ سے یہ انتخاب سیاسی اور برادریوں کے ووٹ بینک کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

نتائج کا حتمی فیصلہ تو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی ہوگا، تاہم پولنگ کے دوران ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہے اور پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا