پاکستان میں جدید ترین سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی سے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مزید مستحکم

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے SEA-ME-WE 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔ یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل جدید اور اعلیٰ صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان واقع ممالک سے مربوط کرتا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق، مجموعی طور پر 100 ٹی بی پی ایس سے زائد کی گنجائش فراہم کرنے والا SEA-ME-WE 6 جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے رابطوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی، شزہ فاطمہ

بیان کے مطابق کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پاکستان)، بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی، بھارتی ایئرٹیل، دھیراگو، جبوتی ٹیلی کام، موبیلی، اورنج، سنگٹیل، سری لنکا ٹیلی کام، ٹیلی کام مصر، ٹیلی کام ملائیشیا اور ٹیلن شامل ہیں۔

نئے نظام میں فائبر کے جوڑوں کی تعداد اور سابقہ SEA-ME-WE سسٹمز کی نسبت دوگنی صلاحیت موجود ہے، جو ٹرانس مصر کے متنوع جغرافیائی کراسنگ اور لینڈنگ پوائنٹس کے ذریعے ایشیا-یورپ کے مصروف راستوں پر مزید ریزیلینسی اور تنوع فراہم کرتی ہے۔

یہ سسٹم بہتر فالٹ پروٹیکشن، تیز اسکیل ایبلٹی اور سروس فراہم کنندگان کے لیے کم لاگت پر نیٹ ورک آپریشن کے مواقع پیدا کرتا ہے، جبکہ عالمی انٹرنیٹ کی ریڑھ کی ہڈی میں نئی اضافی صلاحیت بھی شامل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ

کنسورشیم میں شمولیت کے تحت پاکستان کے لیے 13.2 ٹی بی پی ایس کی گنجائش مختص کی گئی ہے، جس میں سے 4 ٹی بی پی ایس فوری طور پر فعال کیے جا رہے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ کی استعداد میں اضافہ کرنا اور کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، فِن ٹیک، ای-کامرس، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا