سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری میں ایسے حقائق سامنے لانے والے ہیں جن پر برسوں سے پردہ ڈال دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی

ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ سچائیاں ہیں جنہیں جان بوجھ کر سایوں میں رکھا گیا اور کبھی منظرِ عام پر نہیں آنے دیا گیا۔

اپنے فیس بک ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھانے والے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک چھپا رکھا تھا۔

ان کے مطابق برسوں تک وہ اکیلے کھڑے ہو کر اُن لوگوں کے خلاف لڑتے رہے جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے مسخ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آنے والی کتاب میں میچ فکسنگ سمیت کئی ایسے انکشافات ہوں گے جن سے شائقینِ کرکٹ حیران رہ جائیں گے۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اب وہ وہ باتیں بھی کہنے جا رہے ہیں جنہیں کہنے کی ہمت بہت سے لوگ کبھی نہ کر سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘