سہ ملکی سیریزمیں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کے روز کھیلے گئے ٹی 20 ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم 196 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور 18.5 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں حاصل کیں۔
Two changes to our team for today's match 🇵🇰
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/OYe7fzW5H8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
زمبابوے کی اننگز کا آغاز ہی مشکلات سے ہوا جب ابتدائی اوور میں تدیواناشے مارومانی صرف 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار ہو گئے۔ اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے برائن بینیٹ کو 9 رنز پر بولڈ کر کے مہمان ٹیم کو مزید دباؤ میں ڈال دیا۔
پاور پلے کے اختتام سے قبل فہیم اشرف نے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر کو 8 رنز پر آؤٹ کر کے زمبابوے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
سکندر رضا اور ریان برل نے 34 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی، تاہم نویں اوور میں محمد نواز نے کپتان سکندر رضا کو 23 رنز پر پویلین بھیج دیا، جس کے بعد زمبابوے کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔
10ویں اوور میں عثمان طارق نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے پہلے ٹونی منیونگا کو ایک رن پر آؤٹ کیا، پھر اگلی 2 گیندوں پر تشنگا موسیکیوا اور ویلنگٹن مساکاڈزا کو صفر پر چلتا کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first against Zimbabwe 🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/920yRpgE5e
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
محمد نواز نے بریڈ ایونز کو 2 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ عثمان طارق نے اپنا چوتھا شکار ٹنوٹینڈا ماپوسا کو 3 رنز پر بنا کر کیا۔ اننگز کا اختتام اس وقت ہوا جب رچرڈ نگاراوہ رن آؤٹ ہوئے اور زمبابوے کی ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے ریان برل نے مزاحمت کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
سہیبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے آغاز میں برق رفتار بیٹنگ کی۔ تیسرے اوور میں صائم ایوب نے مسلسل دو چھکے لگائے مگر اگلی ہی گیند پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم اور فرحان نے بیٹنگ لائن کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہوئے 102 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فرحان 63 رنز پر سکندر رضا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے سات چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
اختتامی لمحات میں فخر زمان نے 9 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کا اسکور 195 تک پہنچا دیا۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ براڈ ایونز اور رچرڈ نگاراوہ نے ایک ایک وکٹ لی۔













